Live Updates

کسی بھی معاشرے کی کامیابی و کامرانی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہوتا ہے،چیف جسٹس آف پاکستان

منگل 11 دسمبر 2018 16:55

کسی بھی معاشرے کی کامیابی و کامرانی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہوتا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) کسی بھی معاشرے کی کامیابی و کامرانی میں نوجوان نسل کا اہم کردار ہوتا ہے۔ اور اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ نوجوان نسل قوم کا معمار ہیںدرحقیقت نوجوانی کا دور وہ دور ہوتا ہے جب انسان کے ارادے، جذبے اور توانائی اپنے عروج پہ ہوتے ہیںان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ذوہیر حسن اور محمد طحہ کے اس کام کو سراہتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگران جذبوں اور توانائی سے قوم و ملک فائدہ نہ اٹھا سکیںتو یہ انتہائی بڑا نقصان ہے،سماجی رہنما مہک طاہرنے کہا کہ ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کا جوش ولولہ اچھی سوچ کا ضامن ہیں نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ اور اثاثہ ہوتے ہیں۔قوموں کی تاریخ میں نوجوان نسل کا کردار نہ صرف مثالی رہا ہے بلکہ ملکوں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی شہر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان ذوہیرحسن اور محمد طحہ نے ایک کیمپیئن کا آغاز کیا ہے اور اس کیمپیئن کا نام اے پی ایس شیٹ رکھا ہے اور ان نوجوانوں کامقصد پشاور میں ہونے والے حادثے میں شہید آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ دونوں نوجوان پاکستان کے تمام چھوٹے، بڑے شہروں اور قصبوں میں جا کر اے پی ایس شیٹ پر ملک کے معروف اسکالر ز ، سیاسی و سماجی رہنما اور دیگرشخصیات سے پیغامات اے پی ایس شیٹ پرتحریرکروا رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ دونوں نوجوان پاکستان کے مختلف شہروںمیںبھی سفر کررہے ہیں ۔

مہک طاہر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نوجوان چاہتے ہیں کہ صدر پاکستان عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اپنے پیغامات اے پی ایس شیٹ پرتحریرکریں اور ان نوجوانوں کا مقصد شہدائے پشاور آرمی پبلک اسکول کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیمپیئن کوجلد از جلد کامیاب بنائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات