وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1سے 22تک کے وفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کر لیں

منگل 11 دسمبر 2018 16:55

وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 1سے 22تک کے وفاقی ملازمین کی اہم تفصیلات طلب کر لیں ۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کا تمام ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں گریڈ 1سے گریڈ 22کے تمام سرکاری ملازمین سے ان کی تمام تر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سرکاری ملازمین سے تفصیلات مانگنے کے لیے دو صفحات پر مشتمل ایک فارم جاری کیا گیا ہے۔ اس فارم کے ذریعے ملازمین کو ذاتی اور پیشہ وارانہ تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ فارم میں سرکاری ملازمین کا نام، ولدیت ، شناختی کارڈ نمبر ، دوہری شہریت، جنس، بلڈ گروپ، پاسپورٹ نمبر، ازدواجی حیثیت کی تفصیلات اورشریک حیات کی دوہری شہریت اور بچوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مذہب، گاڑی، موٹر سائیکل، معذور ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات، عہدہ، سکیل، سرکاری ملازمت شروع کرنے کی تاریخ، سروس گروپ ، تعیناتی کا مقام، صوبے کا نام، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے جاری کردہ فارم میں ملازمین سے گذشتہ 3سال میں حاصل ٹریننگ، رہائش اور یکم جولائی 2018ء تک کی پوزیشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کی گئی تفصیلات کے جواب میں اپنے اپنے فارمز حاصل کرنا شروع کر دئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے طلب کی گئی تفصیلات کے حوالے مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا کہ آیا یہ تفصیلات کیوں طلب کی گئی ہیں اور حکومت ان تفصیلات کا کیا کرنے والی ہے البتہ سرکاری ملازمین نے اپنے اپنے فارمز حاصل کرنا شروع کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :