پلے گراؤنڈز کی تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے،چیئرمین بلدیہ غربی

منگل 11 دسمبر 2018 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں کھیل کود کی سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے پلے گراؤنڈز کی تعمیر و مرمت اور سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے آل کراچی یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کیاآل کراچی یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل فرنٹیرنے غریب شاہ یونین فٹبال کلب کو پینالٹی ککس پر شکست دی جسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عبدالرزاق نے چیئرمین بلدیہ غربی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ٹائم نکالا اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں کھیلوں سے کس قدردلچسپی ہے ساتھ ہی انہوں نے ٹورنامنٹ میں تعاون پر جماعت اسلامی کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں چیئرمین نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے۔