ملائشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات حوصلہ افزا ہیں جنہیں مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملائشین ای کامرس کمپنی کے سربراہ سے گفتگو

منگل دسمبر 17:15

ملائشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات حوصلہ افزا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملائشیا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات حوصلہ افزا ہیں جنہیں ہم مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے ملائشین ای کامرس کی معروف کمپنی سسکام برھد کے سربراہ داتو سری لیو آریانیا کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ حکومتی اقدامات سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سی ملائیشین کمپنیاں پاکستان میں تعمیرات‘ سٹرکچر بلڈنگ ‘ ایجوکیشن‘ ایئرپورٹ‘ رئیل سٹیٹ‘ حلال غذا، زراعت اور دوسرے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے نفع اٹھا رہی ہیں۔ ملائیشین کمپنی کے سربراہ نے وزیر خارجہ کو اپنی کمپنی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی ای کامرس اور ای سلوشنز کے بزنس سے وابستہ ہے جبکہ دنیا بھر میں ہمارے 20 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔