کمال احمد رضوی کی تیسری برسی 17دسمبر کو منائی جائے گی

منگل 11 دسمبر 2018 17:40

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان میں تھیٹر و ٹیلی ویژن ڈراموں سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے معروف اداکار ، ڈرامہ نگار اور ڈائریکٹر کمال احمد رضوی کی تیسری برسی 17دسمبر بروز پیر کو منائی جائے گی۔کمال احمد رضوی کو ٹیلی ویژن کی مشہور ڈرامہ سیریل "ا لف ن" سے زبر دست شہرت حاصل ہوئی جس میں کمال احمد رضوی کے ساتھ ادا کار ننھا مرحوم نے کام کر کے ایک یاد گار جوڑی بنا دیا۔

الن اور ننھا کی جوڑی آج بھی خصوصی شہرت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ پاکستا ن ٹیلی ویژن سے مختلف ادوار میں چار بار ٹیلی کاسٹ ہوا۔کمال احمد رضوی یکم مئی 1930 ء میں بھارتی صوبہ بہار کے قصبہ گیا میں پیدا ہوئے ۔1951ء میں بھارت سے لاہور اور پھر کراچی منتقل ہو گئے اور یہاں مستقل سکونت اختیار کر لی۔1958میں تھیٹر سے 19سال کی عمر میںاپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی 60سالہ فنی زندگی میں یاد گار ڈراموں سے اپنی پہچان بنائی۔کمال احمد رضوی نے لاہور ٹی وی سے ڈرامہ سیریل الف ن کا آغاز کیا ۔انہوںنے 20سے زائد ڈرامے تحریر اور خود ہی ان کو ڈائریکٹ اور اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کے مشہور ڈررامے "چور مچائے شور"،میرا ہمدم میرا دوست ، آدھی بات ، صاحب بی بی غلام قابل ذکر ہیں۔