کوٹلی، افواج پاکستان کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی

منگل 11 دسمبر 2018 17:58

کوٹلی11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) مسلح افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی ،پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہ کر جدوجہدکے عزم کا اظہار ،زندگی کے ہر میدان میں پاک فوج کی بھر پور حمایت ،دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میںخراج تحسین،پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف منظم جدوجہد ،کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک پاک فوج کے ساتھ دن رات مل کر کام کرنے کا عزم،مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین جبرو تشدد قتل و غارت گری اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی بھر پور انداز میں مذمت،مسلم کانفرنس سٹی کوٹلی کا اعلامیہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی کوٹلی کے زیر اہتمام مسلح افواج پاکستان کے ساتھ یوم اظہار یکجہتی بھرپور انداز میں منایا گیاتقریب کا اہتمام جنرل سیکرٹری سٹی کوٹلی اعجاز مغل نے کیا۔

(جاری ہے)

صدارت ضلعی صدر راجہ خلیق احمد خان نوابی ایڈووکیٹ نے کی۔اس تقریب میں مسلم کانفرنس کے سینئر رہنماء مرکزی ممبر مجلس عاملہ ملک محمد یعقوب خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری سٹی کوٹلی اعجاز مغل نے سرانجام دیے ۔تقریب میں خان لیاقت خان،سردار ادیب نصیر،پہلوان ذوالفقار جنجوعہ ،راجہ محمود ،میاں اکرم،عامر مرزا،اعجاز قادری،وقاص مغل کے علاوہ مسلم انفرنس کے دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔