گلگت بلتستان میں الحمد اللہ امن و امان مثالی ہے ،ْ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن

منگل 11 دسمبر 2018 18:07

گلگت بلتستان میں الحمد اللہ امن و امان مثالی ہے ،ْ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ ..
بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں الحمد اللہ امن و امان مثالی ہے ۔تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی کمینو نٹی اور بزنس کمیو نٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں الحمد اللہ امن و امان مثالی ہے ،ْہماری حکومت نے سب سے پہلی ترجیح امن و امان کی بحالی پر دی جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے محفوظ ترین علاقہ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے بعد حکومت نے سیاحت کے شعبے کی ترقی اور سیاحوں کے لئے سہو لیات پر توجہ دی اور ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کے لئے پر امن اور پرکشش خطہ بنے اس کوشش میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب گلگت بلتستان میں سالانہ کم و بیش بیس لاکھ سیاح آتے ہیں گلگت بلتستان کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے دنیا بھر میں پھیلی پاکستانی کمیونٹی کا بھی کردار اہم ہے پاکستانی۔

(جاری ہے)

کمیونٹی پاکستان کی اور گلگت بلتستان کی سیاحت کے فروغ اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں یائیڈرو اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں اور حکومت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیآدہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔گلگت بلتستان ایک ایسا خطہ ہے جہاں قدرت نے حسین نظاروں سے نوازا ہے تو وہاں قدرتی وسائل سے بھی مالا مال ہے ان قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے ملکی معیشت کو ترقی سے ہم کنار کر سکتے ہیں ہماری حکومت اس حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کار آئیں اور سرمایہ لگا کر خوشحالی کے سفر میں ہمارے ہمسفر بنیں ۔

وزیر اعلی نے پاکستانی کمیونٹی اور بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ ملک کی ترقی کے لئے آپنا کردار ادا کرتے رہیں ،ْاس سے قبل وزیر اعلی نے پاکستانی ڈپٹی ایمبسیڈر فراز زیدی سے بھی ملاقات کی۔