کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ،امیر افضل

ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن چکا ہے،ایڈیشنل کمشنر قلات

منگل 11 دسمبر 2018 18:10

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر افضل گھمر و نے کہاہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات کے روک تھام و تدارک کے لئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ، ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضائع ہونا معمول بن چکا ہے ، سب سے زیادہ حادثات تیز رفتاری اور بے احتیاطی کی وجہ سے ہوتے ہیں ، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ڈویژنل سطح پر تمام گاڑیوں کے پر مٹ اور ڈرائیورز کی لائسنز کا از سرے نوجائز ہ لیں ، مسافر گاڑیوں کے سفرکے لئے ایک مقررہ مدت کا تعین کرکے ٹریفک حادثات کو روک سکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر افضل گھمرو کا کہنا تھا مستونگ سے لیکر حب تک سنگل روڈ ہے اور یہ شاہراہ بین الاقوامی شاہراہ کھلاتی ہے ، جہاں گاڑیوں کی آمدورفت بھی کافی زیادہ ہوگئی ہے ، دوسری جانب وقت سے پہلے پہنچنے کی کوشش میں سفر کرنے والے لوگ اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس تمام تر صورتحال پر ہماری نظر ہے جن پر کمشنر قلات ڈویژن اور ہم نے نظر رکھے ہوئے ہیں ، انشاء اللہ خصوصی پلان کے تحت حادثات کے روک تھام کیا جائیگا، ان کاکہنا تھا کہ کمشنر قلات ڈویژن کی دلچسپی سے ہم گورنمنٹ ملازمین کی سینارٹی لسٹ بھی مرتب کررہے ہیں جس پر کام ہورہاہے ، اس میں کئی ملازمین کی ترقی ہوگی اور اتنے ہی آسامیاں خالی ہونگی اور بے روزگار افراد کو بھرتی کا موقع مل سکے گا،ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن امیر افضل گہمرو کا کہنا تھا کہ خضدار ڈسٹرکٹ میں 180 آن گوئنگ اسکمیات ہیں ، ان کی بھی مانیٹرنگ کررہے ہیں تاکہ وہ بروقت اور معیاری انداز میں مکمل ہوں اور عوام ان سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔

ڈویژنل سطح پر ٹراما سینٹربھی بنارہے ہیں تاکہ مستونگ سے لیکر حب تک انتہائی نگہداشت والے مریضوں کومتعلقہ ٹراما سینٹرز میں ہی بروقت علاج ہوسکے ۔ہم عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں ، جب بھی لوگوں کے جائز مسائل ہوں تو وہ بلاجھجک میرے دفتر آسکتے ہیں او راپنا مدعاء بیان کرسکتے ہیں ۔ کوشش کررہے ہیں جو عوام سے متعلق معاملات و مسائل ہیں ان کے بتدریج حل کرلیں یہی ہمارے عزائم اور ہماری مشن ہے ۔