قائد ملت چوہدری غلام عباس (مرحوم ) کی برسی کے سلسلہ میں تقریب 18دسمبر کوکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ہو گی، وزیر اعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے

منگل 11 دسمبر 2018 18:41

مظفرآباد11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) قائد ملت چوہدری غلام عباس (مرحوم ) کی برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے آزاد کشمیر کے سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری کی صدارت میںاعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ محمد ادریس عباسی ، چیف انجینئر تعمیرات عامہ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس شہریار خان ، ایڈیشنل سیکرٹری خالد سلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، ڈپٹی سیکرٹری سروسز محمد رفیق چوہدری کے علاوہ ، جموں وکشمیر لبریشن سیل اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس (مرحوم )کی ملی ، قومی اور تحریک آزادی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 18دسمبر کو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد بھی ہوگا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رئیس الاحرار کی قومی و ملی خدمات کے حوالہ سے آزاد کشمیر بھر کے تعلیمی اداروں ، کالجز اور یونیورسٹیز میں سیمینارز اور تقریبات منعقد ہوں گی ۔ اس روز فجر کی نماز کے بعد چوہدری غلام عباس کی روح کے ایصال ثواب کے لئے تمام مساجد میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ حسب روایت مزار قائدملت پر آزاد کشمیر پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا۔

متعلقہ عنوان :