گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چناری میں سپورٹس گالا کا آغاز ،کالج کے طلباء کے چار سیکشنز محمود غزنوی ہائوس ، محمد بن قاسم ہائوس ، ٹیپوسلطان ہائوس اورصلاح الدین ایوبی ہاوسز میں تقسیم

منگل 11 دسمبر 2018 18:49

مظفرآباد11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چناری میں سپورٹس گالا کا آغاز ،کالج کے طلباء کے چار سیکشنز کو عالم اسلام کے معروف ہیروز محمود غزنوی ہائوس ،محمد بن قاسم ہائوس ،ٹیپوسلطان ہائوس اورصلاح الدین ایوبی ہاوسز میں تقسیم کیا گیا ،ان ہائوسز کے انچار ج بالترتیب پروفیسر صادق شاہین ،پروفیسر فیصل شال ،پروفیسر اظہر عباس ،پروفیسر راجہ ارشد ہیں ، سپورٹس گالا کاآغاز پروفیسر آفتاب شہید میموریل ہال چناری کالج میں ہوا ،وائس پرنسپل پروفیسر سید شبیر حسین نقوی نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید شبیر حسین نقوی نے کہا کہ اسپورٹس گالا کے ذریعے طلباء دلچسپ مقابلوں اورمثبت سرگرمیوں کے ذریعے بہترین وقت گزار سکیں گے،ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی مختلف سیکشنز میں تقسیم طلباء بڑی تعداد اپنے ساتھیوں کو مختلف کھیلوں میں فتح کے لیے مقابلہ کرتے دیکھیں گے، ہمیں یقین ہے کہ ایسی سرگرمیوں کا انعقا دطلباء کی اعتمادسازی ، اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لئے ضروری ہیں اور ہم اپنے طلباء کے لیے مستقبل میں بھی ایسے مواقع پیدا کرتے رہیں گے ،ہر سال تمام ہاوسز کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلے ہوتے ہیں جن سے شائقین ،سول سوسائٹی ،اورطلباء واساتذہ محضوظ ہوتے ہیں ،اور سپورٹس گالا میں حصہ لینے والے طلباء کو داد دی جاتی ہے ،امسال کالج کی ٹیموں نے انٹرکالجیٹ مقابلہ جات میں بھی شمولیت کی ،اتھیلیٹکس اورچُک بال میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے آل آزادکشمیر انٹرکالجیٹ گیمز میں ڈگری کالج چناری کے طلباء نے لانگ جمپ میں دوسری ، ٹرپل جمپ میں تیسری پوزیشن جبکہ چُک بال میں دوسری پوزیشن حاصل کی،کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پروفیسر اشتیاق احمد سعید کی زیرنگرانیتمام ایونٹس میں طلباء جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں ،دریں اثناء پروفیسر سید شبیرحسین نقوی نے سپورٹس گالا کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :