الخدمت پی آئی بی کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، ووکیشنل سینٹر و کلینک قائم کرے گی

منگل 11 دسمبر 2018 18:49

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) الخدمت کراچی اور ضمیرالدین میموریل ٹرسٹ کے درمیان پی آئی بی کالونی میں خدمات کے مختلف شعبہ جات میں مل کرکام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے مطابق الخدمت کراچی پی آئی بی میں واٹرفلٹریشن پلانٹ، لیبارٹری کلیکشن یونٹ، کلینک، فارمیسی، فزیو تھراپی سینٹر، ہیلپ سینٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کرے گی۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے کی دستاویز پر دستخط کی تقریب الخدمت کے مرکزی آفس منعقد ہوئی جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی، قاضی سید صدر الدین، انجم رفعت اللہ، ظفر محمود شیخ، تجمل حسین چشتی، حارث ظفر، وحید ظفر اور ریاض جوئیہ موجود تھے۔ اس موقع پر الخدمت کی جانب سے قاضی صدر الدین اور ضمیر الدین میوریل ٹرسٹ کی جانب سے ظفر محمود شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے اور دستاویز کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں 7 شعبہ جات تعلیم، صحت، کفالت یتامیٰ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، کمیونٹی سروسز، صاف پانی، مواخات جن میں الخدمت اپنی خدمات پیش کررہی ہے، پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ظفر محمود شیخ نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت مختلف شعبہ جات میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے جو قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الخدمت اور ضمیر الدین میموریل ٹرسٹ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب کے آخر میں راشد قریشی نے ظفر محمود شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :