وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو مبارکباد

منگل 11 دسمبر 2018 18:49

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈمیڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلحہ طالب نے قاہرہ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور قوم کو ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب کی کارکردگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلحہ طالب نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے اور میں طلحہ طالب کو شاباش دیتا ہوں۔