گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود کی ملاقات

منگل 11 دسمبر 2018 19:10

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان سے کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودنے منگل کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور صوبے اور خاص طور پرقبائلی اضلاع کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

گورنرنے اس موقع پرانہیں کورکمانڈ رکی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کے سلسلے میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا اورکہاکہ وطن عزیز کی سلامتی اوراستحکام یقینی بنانے کیلئے پوری قوم کو پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی لازوال قربانیوں پر ہمیشہ فخررہے گا۔

متعلقہ عنوان :