چیئرمین پی اے سی قائد حزب اختلاف ہی ہوگا، اپوزیشن کے فیصلے سے سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے، محمد شہباز شریف

منگل 11 دسمبر 2018 19:41

چیئرمین پی اے سی قائد حزب اختلاف ہی ہوگا، اپوزیشن کے فیصلے سے سپیکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی اے سی بارے اپوزیشن کے فیصلے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہباز شریف نے کہا کہ سپیکر کو آگاہ کردیا ہے کہ اپوزیشن کا فیصلہ چیئرمین پی اے سی کے بارے میں یہی ہے کہ قائد حزب اختلاف ہی چیئرمین ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر سے ان کے دورہ ایران پر بھی بات ہوئی ہے۔