جامعہ کراچی، شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام قومی کانفرنس 12 دسمبر کوہوگی

منگل 11 دسمبر 2018 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام دوسری قومی کانفرنس بعنوان: ’’خصوصی تعلیم میں تحقیق کی نئی پیشرفت‘‘ کی افتتاحی تقریب 12 د سمبر 2018 ء کو صبح 9:30بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں رئیس کلیہ تعلیم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرسلمان،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز ملیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد،ڈائریکٹر خصوصی تعلیم کوئٹہ بلوچستان جمعہ خان درانی،چیئر مین پاکستان ڈس ایبل فائونڈیشن پروفیسر شاہد احمد میمن،ڈائریکٹر خصوصی تعلیم کمپلیکس ،کوئٹہ بلوچستان روبینہ شاہین یوسف مغل اور حسن ترمذی شامل ہیں۔