وزیراعلیٰ کا بڑا اقدام، بڑے سٹورز پرڈپٹی کمشنرکاؤنٹرختم کرنے کا حکم
بڑے سٹورز پر صارفین اشیائے خوردونوش ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق خرید سکیں گے، اتوار بازاروں میں سٹالزپربچوں سے کام کرانے پر پابندی عائد، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کی جگہ جیل ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 18:48
(جاری ہے)
اتوار بازاروں میں سٹالز پر بچوں سے کام کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
چائلڈ لیبر کرانے والے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔معصوم بچوں سے محنت مزدوری والے کام لینا خلاف قانون ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے سٹورز اشیائے ضروریہ ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے بڑے سٹورز پر ڈپٹی کمشنر کے کاؤنٹر فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بڑے سٹورز پر صارفین اشیائے ضروریہ ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق خرید سکیں گے اور اس اقدام سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد اکرم چوہدری بڑے سٹورز کے دورے کریں اوراشیاء ضروریہ کی ڈپٹی کمشنر کے نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ مزید کہا کہ اتوار بازاروں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور اتوار بازاروں کے باہر پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے۔ اتوار بازاروں کے باہر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اپنے اپنے علاقوں میں اتوار بازاروں اور منڈیوں کے دورے کرکے عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ قیمتوں پر فراہمی کے عمل کی مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے کوئی رو رعایت نہیں ہوگی۔ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کی جگہ جیل ہے۔عوام کو کسی بھی صورت منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گا۔ محمد اکرم چوہدری نے وزیراعلیٰ کو اتوار بازاروں کے دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.