اب اس ملک کو کوئی ڈومور نہیں کہے گا اور ہم دنیا کو ڈومور بتائیں گے ،ْ شہر یار آفریدی

مسلمان واپس اپنی بنیادوں کی جانب آئیں ،ْ حق کیلئے کھڑے ہوں، تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے ،ْ وزیرمملکت قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے ،ْ تقریب سے خطاب

منگل دسمبر 20:06

اب اس ملک کو کوئی ڈومور نہیں کہے گا اور ہم دنیا کو ڈومور بتائیں گے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اب اس ملک کو کوئی ڈومور نہیں کہے گا اور ہم دنیا کو ڈومور بتائیں گے۔نجی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد اگر ڈاکٹر، انجینئر اور سول آفیسر بننا ہے تو غلط ہے، تعلیم کا مقصد مہذب اور ہمدرد انسان بننا تھا لیکن دنیا اس مقصد میں ناکام ہوا ہے، اس کا مقصد مہذب انسان بننا ہے، آج مذہب، مسلک، زبان اور علاقے کے نام پر انسان انسان کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سماجی اور معاشی نظام غیروں کا ہے، مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں، مسلمان واپس اپنی بنیادوں کی جانب آئیں اور حق کے لیے کھڑے ہوں، ہم نے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ عہدے اور دولت کو عزت کی بنیاد نہ بنائیں، اب اس ملک کو کوئی نہیں کہے گا ڈو مور، ہم دنیا کو بتائیں گے ڈو مور۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قانون کی نظر میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہے، جو ریاست کو عزت دے گا ہم اس کو عزت دیں گے، اور جو ریاست کو چیلنج کریگا ریاست بھی ان سے نمٹے گئی۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق انہوںنے کہاکہ جنہوں نے ریاست کی زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف آپریشن ہے، یہ آپریشن ذاتی ملکیت والوں کے خلاف نہیں ہے۔