قبائلی علاقوں کے انضمام میں مشران کے ساتھ ساتھ قبائلی نوجوانوں کے ساتھ بھی مشاورت اورتجاویز کااحترام کیاگیا،شاہ فرمان

یوتھ ہمارا حوصلہ ہے،نوجوانوں کے ساتھ گورنرہاؤس پشاورمیں باقاعدہ منظم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں تاکہ فیصلوں اور مسائل کی نشاندہی میں نوجوان طبقہ کی رائے اورتجاویز حاصل کی جاسکیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

منگل 11 دسمبر 2018 20:06

قبائلی علاقوں کے انضمام میں مشران کے ساتھ ساتھ قبائلی نوجوانوں کے ساتھ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے کہاہے کہ نوجوان ہماراسرمایہ اورطاقت ہیں، قبائلی علاقوں کے انضمام میں مشران کے ساتھ ساتھ قبائلی نوجوانوں کے ساتھ بھی مشاورت اورتجاویز کااحترام کیاگیا، یوتھ ہمارا حوصلہ ہے،نوجوانوں کے ساتھ گورنرہاؤس پشاورمیں باقاعدہ منظم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں تاکہ فیصلوں اور مسائل کی نشاندہی میں نوجوان طبقہ کی رائے اورتجاویز حاصل کی جاسکیں۔

یہ بات انہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس میں ٹاؤن 4 پشاور پرمشتمل یوتھ کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ گورنرخیبرپختونخو انے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی یونین کونسل سطح پر اپنا روزگار کے مواقع تلاش کریں اور اس حوالے سے اپنی تجاویز سے ہمیں آگاہ کریں، ہمارے صوبہ میں کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں "فروٹس فارآل" مہم کاآغاز کرنے جارہے ہیں جس کیلئے نوجوان طبقہ بھرپور آگاہی مہم چلائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوان طبقہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ایک ایماندار قیادت ملی ہے، نوجوان طبقہ حکومتی پالیسیوں اوراقدامات کی کامیابی میں ہماراساتھ دیں، نوجوان تمام شعبوں میں شفافیت اورمیرٹ پرمبنی فیصلوں کیلئے ایک باقاعدہ پلان تیار کرکے پیش کریں تاکہ گڈگورننس کے معیار کو مزیدبہتر بنایاجاسکے۔ اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا نے یوتھ کی جانب سے مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز بھی حاصل کیں اور مختلف مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی بھی کرائی۔

دریں اثناء میرہ سوڑیزئی پشاورکے ایک وفد نے بھی گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے گورنرہاؤس پشاورمیں ملاقات کی اور گورنر کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنرنے اس موقع پر وفد کی معروضات توجہ سے سنیں اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :