پیہورپن بجلی گھر کی18میگاواٹ بجلی گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
توانائی منصوبوں میں تاخیرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے اجلاس میںفیصلے
منگل 11 دسمبر 2018 20:10
(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد سلیم خان،چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرذین اللہ شاہ،پیسکوچیف ڈاکٹرامجد علی خان،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اکمل خٹک،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ،سرحدچیمبرآٖ ف کامرس کے صدرفیض محمد،سابق چیف انجینئرپیسکوارباب خداداد،عبداللہ شاہ،انجینئرمصورشاہ،فواداسحاق اورجنرل منیجربہادرشاہ نے شرکت کی ۔
پیڈوچیف ایگزیکٹوانجینئرذین اللہ شاہ نے بورڈ کو توانائی کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اجلاس میں84میگاواٹ مٹلتان ہائیڈروپاورپراجیکٹ،69میگاواٹ لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ،40.8میگاواٹ کوٹوہائیڈروپاورپراجیکٹ،11.8میگاواٹ کروڑہ ہائیڈروپاورپراجیکٹ اور10.2میگاواٹ جبوڑی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر ٹھیکہ داروں کی جانب سے تاخیرپر سخت تشویش کااظہارکیا گیا اورفیصلہ کیا گیا کہ بے جا تاخیرمیں ملوث پراجیکٹ ڈائریکٹرز کوشوکازنوٹس جاری کئے جائیں اورآئندہ بورڈ اجلاس میں تمام پراجیکٹ ڈائریکٹرزکوطلب کرکے بریفنگ لی جائے۔اجلاس میں شمسی توانائی اورمنی مائیکروہائیڈل سٹیشنرپر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا۔ اجلا س میںنئے چیف ایگزیکٹوپیڈوکی تعیناتی کے عمل کے بارے میں بھی بورڈ ممبرزکو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی وسائل سے تعمیرہونے والے پیہورپاورسٹیشن سے 18میگاواٹ بجلی گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کو سستے داموں فروخت کی جائے گی جس سے صوبے کی معیشت اورصنعتی شعبہ مستحکم ہونگے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.