کوارڈینیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس

منگل 11 دسمبر 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) کوارڈینیٹر پی ایم آر یو شاہد محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پی ایم آر یو کیپٹن (ر) محمد زبیر احمد خان نیازی، ڈپٹی کوارڈینیٹر طلعت فہد،ڈپٹی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عاکف خان اور ڈپٹی کوارڈینیٹر عادل رضا نے شرکت کی۔اجلاس میں کے پی انٹرن شپ پروگرام،ریونیو سسٹم،سیٹیزن پورٹل و دیگر اہم پروگرامز کے حوا لے سے کوارڈینیٹر پی ایم آر یو کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کوارڈینیٹر عادل رضا نے کے پی انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ پورٹل کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور پورٹل رجسٹریشن کے لئے فعال ہے، اس موقع پر ریوینیو سسٹم اور سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔ کوارڈینیٹر شاہد محمود نے ڈپٹی کوارڈینیٹرز سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مذکورہ پروگرامز کو فعال کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی انٹرن شپ پروگرام ایک اہم اقدام ہے اور اس کی بروقت فعالی طلباء کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریگی۔

متعلقہ عنوان :