ْحکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں کسی کی سپورٹ نہیں کررہی ،

ملک محمد عامر ڈوگر 15 سالہ طویل دور کا خاتمے ہونے کو ہے اورایک ایسی ٹیم آنے والی ہے جو فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کریگی،بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، دنیا کی طرح فٹ بال پاکستان میں بھی مقبول ترین کھیل بنے گا،رکن قومی اسمبلی

منگل 11 دسمبر 2018 20:10

ْحکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں کسی کی سپورٹ نہیں کررہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں کسی کی سپورٹ نہیں کررہی ہے اگر سپورٹس کرتی تو میرے ، ظاہر علی شاہ اورسردار نوید حیدر کے کاغذات مسترد نہ ہوتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے امیدوار سید اشفاق حسین شاہ، رکن کے پی کے فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر علی شاہ، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد سلیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ 15 سالہ طویل دور کا خاتمے ہونے کو ہے اورایک ایسی ٹیم آنے والی ہے جو فٹ بال کی ترقی کے لئے کام کریگی۔

(جاری ہے)

بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، دنیا کی طرح فٹ بال پاکستان میں بھی مقبول ترین کھیل بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی کے ساتھ تعلقات بنائیں گے اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ( ر) احمد یار لودھی ریٹرننگ آفیسر عامر سلیم رانا کی معاونت کررہے ہیں، خیبر پختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر علی شاہ نے کہا کہ پہلی بار چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر نگرانی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کے دونوں گروپوں سید فیصل صالح حیات اور سید ظاہر علی شاہ کی باہمی رضامندی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے کروانے کا حکم دیااور فیفا اور اے ایف سی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد صرف فٹ بال کے مستقبل کی خاطر ہے اسی لئے کسی کو اعتراض نہیں۔

الیکشن کو متنازع بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں،یوتھ، ومن ڈیولپمنٹ کی طرف جارہے ہیں۔ ظاہر شاہ نے کہا کہ سال کے اندر واضح تبدیلی دیکھنے میں آئیں گی۔ورلڈ رینکنگ میں ہم 213 ممالک میں سے 204 پر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ڈلیور نا کر پائے تو رضا مندانہ استعفیٰ دیں گے۔سردار نوید حیدر خان نے کہاکہ کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں، اصولی اختلاف ضرور ہے،گراس روٹ لیول پر بات کرنے والے ایے سی کمروں میں بیٹھ کر کچھ نہیں کر سکتے۔

تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں چھ کھلاڑی پنجاب کی ٹیم کے ہیں۔صرف افس میں بیٹھ کر فٹبال کے معاملات نہیں چلائے جا سکتی, ملک بھر کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا اوررشتے داروں کو نوازنے کے علاوہ فٹ بال کے لئے کام کریں گے،پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی صدارت کے امیدوار سید اشفاق حسین شاہ نے کہاکہ مستقبل پر یقین رکھتا ہوں نا کہ ماضی پر،فٹ بال کو زمین سے آسمان تک لے کر جانا ہمارا مشن ہوگا۔

انہوں نیکہا کہ میرا بہت عرصہ سے کھیلوں سے تعلق ہے اوروقت بتائے گا کہ ہم نے کیا ڈیلور کیا انہوں نیکہا کہ ہماری پوری توجہ صرف فٹ بال کے میدان پر ہوگی اور ملک میں ڈیپارٹمنٹس کا فٹ بال کو زندہ رکھنے میں بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نی کہا کہ ملک میں فٹ بال کا بہت ٹیلنٹ ہے اور ہمیں اس کو سامنے لانا ہے۔ سید اشفاق نے کہا کہ اگرفنانشل سپورٹ ملی تو پاکستان بچے ملک کا ہر سطح پر نام روشن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک آدمی کی غلطی کا مطلب یہ نہیں کہ سب غلط ہیں۔فیفا کے ساتھ تعلقات ہمارے بھی قائم ہیں اور اختلافات سے کبھی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔ایک سوال کے جواب میں ظاہر شاہ آئین میں صدر کا عہدے پر رہنا کی ٹرم طے ہونی چاہئے،فیصل صالح حیات نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے لاتعلقی کی۔جس کے باعث پاکستان کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔فیفا کی بھی خواہش ہے کہ اصل لوگ سامنے آئیں۔ فیفا نے اگر الیکشن کو نا مانا تو ہم انکو حقائق سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا بالکل غلط ہے کہ فیفا مداخلت کر رہا ہے۔فیفا کسی صورت گورنمنٹ کی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔