کسان حالیہ بارش سے فائدہ اٹھائیں، ڈویژنل منیجر ظہیر زمان

منگل 11 دسمبر 2018 20:10

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) آئی سی آئی کے ڈویژنل منیجر ظہیر زمان نے کہا ہے کہ کسان حالیہ بارش سے فائدہ اٹھائیں،کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک کریں اور اپنی فصل کی مقدار کو بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح حال کلر سیداں میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس سے ائریا منیجر ملک قدیر ،ملک اشتیاق حسین،چوہدری ذوالفقار او ر دیگر نے بھی خطاب کیا۔ظہیر زمان نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے کسانوں کو اپنی پیداوار میں سائنسی بنیادوں پر اضافہ کرنا ہو گا ،کسان حالیہ بارش سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنی فصل کو جڑی بوٹیوں سے پاک کر کے پیداوار میں اضافہ کریں۔حکومت اور محکمہ زراعت ان کی ہر سطح پر معاونت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :