ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم بیلجیئم کے ہاتھوں 5-0 سے شکست کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

منگل 11 دسمبر 2018 20:31

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم بیلجیئم کے ہاتھوں 5-0 سے شکست کے ..
بھوبنیشور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا سفر تمام ہو گیا، گرین شرٹس کو کراس اوور میچ میں بیلجیئم کے ہاتھوں 5-0 گولز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی ٹیم کی ایونٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص اور مایوس کن رہی اور وہ ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے کراس اوور میچ میں بیلجیئم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پورے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم گرین شرٹس پر حاوی رہی، پہلے ہاف کے 10ویں منٹس میں بیلجیئم کے کھلاڑی الیکسینڈر ہینڈرکس نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تین منٹس بعد بیلجیئم کے کپتان تھامس برائلز نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی اور گرین شرٹس پر دبائو بڑھا دیا، 27وی منٹس میں بیلجیئم کے کیڈرک چارلر نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کی برتری 3-0 گولز کر دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 35ویں منٹس میں بیلجیئم کے سیبسٹین نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 4-0 گولز کر دیا، 53ویں منٹس میں بیلجیئم کے کھلاڑی ٹام برون نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 5-0 گولز کر دیا جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا، اسطرح بیلجیئم نے پاکستان کو 5-0 گولز سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :