Live Updates

وزیراعلیٰ محمود خان سے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی ملاقات

منگل 11 دسمبر 2018 20:31

وزیراعلیٰ محمود خان سے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی ملاقات
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے گزشتہ روز پشاور میں ملاقات کی ، عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ کو سوات کے مجموعی مسائل اور خصوصاً پی کے 4 کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ کی جانب سے حلقہ پی کے 4کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مزید فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی وزیراعلیٰ محمودخان نے ایم پی اے عزیز اللہ گران کی کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آی بانی رہنما فضل ربی بھائی بھی موجود تھے، پارٹی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان تحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری اورچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے معدنیات ایم پی اے عزیز اللہ گران اور پارٹی کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پارٹی امورپر بھی تفصیلی بحث ہوئی، اور سوات میں تحریک انصاف کو مزید مستحکم کرنے اور عمران خان کاوژن گھر گھر پہنچانے پر بھی بحث ہوئی ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمودخان نے عزیز اللہ گران کی کارکردگی کوسراہا۔

اور عمران خان کے وژن کو بطریق احسن عام آدمی تک پہنچانے بارے عزیز اللہ گران کو شاباش دی اس موقع پر عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ کو سوات کے مجموعی مسائل وعوامی مشکلات اورخصوصاً پی کے 4کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کیا ۔ جس پر وزیراعلیٰ نے گران خان کویقین دہانی کرائی کہ سوات کو حقیقی معنوں میں ایک ماڈل ضلع بنایاجائیگا۔

سوات سمیت پورے صوبہ کے ترقی اورخوشحالی میرامشن ہے اورانشاء اللہ ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے صوبہ بھر میں عوام ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کرینگے ، دونوں رہنمائوں نے سوات کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرنے پر اتفاق کیا اس موقع پر فضل ربی نے وزیراعلیٰ کی عوام دوست پالیسی کوسراہا۔ اور کہاکہ خپل وزیراعلیٰ کا یہی فائدہ ہے کہ ان کے ساتھ ملاقات اور مسئلہ بیان کرنے کا عوام اورپارٹی کارکنوں کو موقع مل رہاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات