سعودی عرب کا غیر ملکی ورکرزکے لیے شاندار اقدام

سعودی عرب نے غیر ملکی ورکرز کے اہل خانہ پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور شروع کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 11 دسمبر 2018 19:20

سعودی عرب کا غیر ملکی ورکرزکے لیے شاندار اقدام
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :سعودی عرب نے غیر ملکی ورکرز کے اہل خانہ پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور و فکر شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 2017 میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ہونے سے سعودی عرب کی معیشت ایک بحرانی صورت حال کا شکار ہو گئی تھی جس کے بعد سعودی حکومت نے غیرملکی ورکرز پر نت نئے ٹیکسسز عائد کر دئیے تھے جس سے غیرملکی ورکرز پریشانی کا سکار تھے ان ہی میں سے ایک ٹیکس غیر ملکی ورکرز کی فیملی پر عائد کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی حکومت نے ایسے غیرملکیوں پر ٹیکس عائد کیا تھا جن کی فیملیز ان کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم تھیں۔2017 میں اس ٹیکس کی شرح 100 ریال فی کس تھی۔ہر غیرملکی کو اپنے خاندان کے ہر فرد کے حساب سے خواہ وہ بچہ تھا یا بزرگ ،اسے 100 ریال  اداکرنا ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

2018 میں اسی ٹیکس کی شرح 100 فیصد بڑھا دی گئی تھی جس کے بعد ٹیکس کی رقم 100 ریال سے بڑھ کر 200 ریال ہو گئی تھی جبکہ 2019 میں اس ٹیکس کی رقم 200ریال سے بڑھا کر 300 ریال کرنے کا منصوبہ تھا۔

تاہم سعودی حکومت نے یہ ٹیکس ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی حکومت نے یہ فیصلہ افرادی قوت میں پیش آنے والی کمی کے باعث کی گئی۔سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ ٹیکس کے بعد بڑی تعداد میں غیر ملکی ورکرز نے اپنے اپنے ملکوں کا رخ کر لیا تھا جس کے بعد سعودی معیشت افرادی قوت میں کمی کے باعث متاثر ہو رہی تھی۔