نیشنل بینک، یو آئی سی کے درمیان زرعی شعبہ کو مستحکم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

منگل 11 دسمبر 2018 21:20

نیشنل بینک، یو آئی سی کے درمیان زرعی شعبہ کو مستحکم کرنے کا معاہدہ ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) نیشنل بینک اوریو آئی سی کے درمیان زرعی شعبہ کو مستحکم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ چونسٹھ فیصددیہی آبادی کا تحفظ ضروری ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈانشورنس کمپنی (یو آئی سی)کے درمیان ملک کے زرعی شعبہ کو مستحکم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت یو آئی سی زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں کام کرنے والے کاشتکاروں کو بیمے کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ انھیں نقصانات سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پریونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں ایم اے شاہدنے کہا کہ پاکستان میں فصلوں اور لائیو سٹاک کی انشورنس کا آغاز ہمارے گروپ نے کیا ۔ہم اس کام کو کاروبار کے ساتھ سماجی خدمت سمجھتے ہیں اور ہماری کمپنی نے کم وقت میں ریکارڈ ترقی کی ہے ۔