ْرائے ونڈمیں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ہونے سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا

رکشہ میں چلنے والے فحش گانوں سے خواتین کا سفر کرنا عذاب بن گیا ہے،ٹریفک پولیس نے چپ سادھ لی

منگل 11 دسمبر 2018 21:28

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) رائے ونڈمیں جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ہونے سے ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے،رکشہ میں چلنے والے فحش گانوں سے خواتین کا سفر کرنا عذاب بن گیا ہے،ٹریفک پولیس نے چپ سادھ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں چلنے والے سینکڑوں رکشے جنرل بس اسٹینڈ میں کھڑا ہونے کی بجائے سڑکوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کا نظام متاثر کئے ہوئے ہیں ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے ان رکشہ ڈرائیور کے پاس نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس ہے اور نہ ہی رکشوں کو نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے کثیر تعداد میں چلنے والے اپلائیڈ فار رکشوں کیوجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے ،ان رکشوں میں سفر کرنیوالی خواتین کیلئے اس وقت مزید پریشانی بڑھ جاتی ہے جب منچلے رکشہ ڈرائیور فحش اور اخلاق باختہ گانے چلاتے ہیںرکشوں میں آٹھ سواریاں بٹھا کر مزید ستم ڈھائے جاتے ہیں کمسن رکشہ ڈرائیور فحش گانوں میں مست ہو کر کئی قیمتی جانیں لے چکے ہیںٹریفک پولیس اہلکار صرف فیکٹری ایریا چوک میں ناکہ لگا کر مال پانی بنانے میں مصروف رہتے ہیں ان رکشہ ڈرائیور کو کوئی پوچھنے والا نہیں(ساٹ شہری) شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائے ونڈ میں جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ اور ٹیپ ریکاڈر اتروائے جائیں تاکہ شہریوں کا سفر آسان ہوسکے ۔