Live Updates

قومی احتساب بیورو یکطرفہ کاروائی کرکے خودکومتنازعہ بنارہی ہے ،ہمایون خان

نیب پہلے سونامی بلین ٹری ،مالم جبہ ،اور بی آر ٹی منصو بے کے کر پشن میں ملوث افرادکے خلاف تحقیقات کریں،صدر پیپلزپارٹی

منگل 11 دسمبر 2018 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی صدر ہمایون خان نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو یکطرفہ کاروائی کرکے خودکومتنازعہ بنارہی ہے نیب نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کوایسے کیس میں طلب کیاہے جب ان کی عمر صرف ایک سال تھی حکومت اور اپوزیشن کے خلاف نیب کا دوہرا معیار قابل قبول نہیںہے۔

نیب کوعلیمہ خان کی بیرونی ممالک میں اربوں روپے کے کاروبار اور جائیداد نظر نہیں آ ر ہی ہے۔نیب پہلے سونامی بلین ٹری ،مالم جبہ ،اور بی آر ٹی منصو بے کے کر پشن میں ملوث افرادکے خلاف تحقیقات کریں۔ان خیالات کااظہاراانہوں نے گزشتہ روزپشاور پر یس کلب میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صو با ئی صدراورممبرصوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی، انورزیب کامریڈ،اعظم آ فر یدی اوردیگررہنماؤں کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹونے اپنی تمام کمپنیوں اورآثاثے ہرموقع پرگوشواروں میں ڈکلئیرکئے ہیں اورباقاعدگی سے ٹیکس اداکررہے ہیں لیکن اس کے باوجودجس کمپنی کوجوازبناکربلاول بھٹوکونیب نے طلب کیاہے وہ کمپنی 1989پارک لینڈخریدی گئی تھی اوراس میں بلاول بھٹوزرداری شیئرہولڈارہے اورخریداری کے وقت بلاول بھٹوکی عمرایک سال تھی جبکہ دوسری جانب جس پراپرٹی کے بارے میں انہیں بلایاگیاوہ پراپرٹی کمپنی نے عدالت سے خریدی تھی اوربلاول اس وقت بیرون ملک مقیم تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے عمران خان کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک طرف تولاڈلے کیلئے اسلام آبادکاماسٹرپلان تبدیل کیاجارہاہے اوراسے کے غیرقانونی محل کوریگولرائزکیاجارہاہے جبکہ دوسری جانب ان غریب عوام کوذلیل وخوارکیاجارہاہے جن کے پاس جائیدادوں کے کاغذات موجودہیں ۔ ملک میں حکومت کیلئے الگ قانون اور اپوزیشن کیلئے الگ قانون ہے نیب علیمہ خان کی بیرونی ممالک میں اربوں روپے کے کاروبار اور جائیداد نظر نہیں آ ر ہی ہے ۔

عمرانی حکومت پہلے سونامی بلین ٹری ،مالم جبہ ،اور بی آر ٹی منصو بے کے کر پشن میں ملوث افراد کو احتسا ب کیلئے کو ئی نہیں پیش کر تے ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت میںمہنگائی میں سوفیصداضافہ اورڈالرکی اونچائی نے ایک عام شہری کوسڑک پرلاکھڑاکیاجس پرپی پی پی کی قیادت آوازاٹھاتی رہے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات