پاکستانی نوجوان قابلیت ، اہلیت اور ذہانت کے اعتبار سے کسی دوسرے ممالک کے طلبا سے کم نہیں‘چوہدری محمدسرور
بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ہمیشہ پاکستانی نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ‘گورنر پنجاب کا تقریب سے خطاب
منگل 11 دسمبر 2018 22:21
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہماری نئی نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور آج پاکستان کو ایسے ہی قابل اور ذہین نوجوانوں کی ضرورت ہے جو وطن عزیز کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں ۔انہوں نے طالبہ ماہین مسعود ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماہین مسعود ، جعفر، حلیم اور شاہ زیب نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام بلند کیا ہے اور ان نوجوانوں پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ماہین مسعود کو گورنر ہاس کی شیلڈ اور بک کے علاوہ نقد انعام بھی دیا ۔قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاس لاہور میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لئے ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کو اعلی روایات کا حامل بناکر ان کے وقار کو مزید بلند کرنا ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ حکومت نے ایجوکیشن کے لئے فنڈز میں خطیر رقم مختص کی ہے ۔ انہوں نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ ادارے میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے اور طالبات کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.