عوام خوردونوش اشیاء دکانداروں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

دکانداروں کے من مانے نرخ وصول کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دی گئی ہے،رپورٹ

منگل 11 دسمبر 2018 22:36

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ضلع صحبت پور کی بڑی تحصیل مانجھی پور میں یوٹیلٹی اسٹور نہ ہونے کی وجہ سے عوام خوردونوش اشیاء دکانداروں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور تحصیل مانجھی پور میں یوٹیلٹی اسٹور قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں رپورٹ کے مطابق ضلع صحبت پور کی سب سے بڑی تحصیل اور گنجان آباد ی والی تحصیل مانجھی پور حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹور تاحال قائم عمل میں نہ لایا گیا ہے عوام کو دکانداروں کے من مانے نرخ وصول کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب ،متوسط اور ملازم طبقہ پریشان ہے تم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مانجھی پور کے نام سے یوٹیلٹی اسٹو ر کئی اور قائم کیا گیا ہے جو کہ مانجھی پور کی عوام کے ساتھ ذیادتی کے مترادف ہے یوٹیلٹی اسٹور پر خوردونوش کی اشیاء جس میں چاول ،دال، آٹا ،چینی ،آئل ،گھی ،چائے کی پتی اور ضروریات زندگی کی اشیاء دوکانداروں سے کم نرخ پر فراہم ہوتی ہے حکومت کو چائیے کہ رمضان المبارک میں مانجھی پور کی عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش فراہمی کے لیے فوری طور پر یوٹیلٹی اسٹور کا قیام عمل میں لایا جائے اس سلسلے میں مانجھی پورکی عوامی اور سماجی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مانجھی پور میں یوٹیلٹی اسٹور قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :