پنجاب یونیورسٹی کا 127 واںکانووکیشن 29 دسمبر کو ہوگا

منگل 11 دسمبر 2018 22:46

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی کا127 واں کانووکیشن 29 دسمبرکو فیصل آڈیٹوریم میںمنعقد ہوگا، اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، اس موقع پرکنونیر کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، رجسٹرا ڈاکٹر محمد خالد خان، قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رئوف نواز، مختلف فیکلٹیوںکے ڈینز اور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔