Live Updates

مستعفی وزیر سواتی کا نام تاحال کابینہ فہرست میں شامل

وفاقی حکومت کی وفاقی کابینہ کی42 رکنی فہرست جاری، کابینہ میں وفاقی وزراء، وزیرمملکت، مشیران اور معاون خصوصی شامل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 دسمبر 2018 20:43

مستعفی وزیر سواتی کا نام تاحال کابینہ فہرست میں شامل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 دسمبر 2018ء) وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کی 42رکنی فہرست جاری کردی، کابینہ میں وفاقی وزراء ، وزیرمملکت ، مشیران اور معاون خصوصی شامل ہیں، وفاقی وزیراعظم سواتی کا نام تاحال کابینہ فہرست میں شامل ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کی 42 رکنی فہرست جاری کردی ہے۔ کابینہ میں 24 وفاقی وزراء ،6 وزیرمملکت ، 4 مشیران اور 8 معاون خصوصی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا کے شامل ہونے سے معاون خصوصی کی تعداد بڑھ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے پاس داخلہ ، مواصلات ، شماریات،پوسٹل سروسز، سیفران ، پارلیمانی اموراور سمندرپارپاکستانیزکی وزارتوں کے انچارج بھی ہوں گے۔ جبکہ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا نام تاحال قومی اسمبلی کی کابینہ فہرست میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کے فیصلے کے بعد ان سے وزارت واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان سے چھ دسمبر کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی تھی ۔ اس موقع پر محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔ نجی ٹی و ی کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا جو انہوں نے قبول کرلیا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ اپنے خلاف کیس کا بغیر عہدے کے سامنا کروں گا۔ وزیراعظم کو بتا دیا کہ عہدہ معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے عدالتی فیصلہ آنے تک کام جاری رکھنے کو کہا لیکن میں نے ان کومنا لیا۔انہوں نے کہا کہ بغیر کسی اتھارٹی کے کیس میں پیش ہوکر دفاع کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات