ہرشل گبز، اویس شاہ اور منوج پرابھاکر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے دوڑ میں شامل

منگل 11 دسمبر 2018 23:03

ہرشل گبز، اویس شاہ اور منوج پرابھاکر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ہرشل گبز، اویس شاہ اور منوج پرابھاکر بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے دوڑ میں شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے رامیش پووار کو ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ کیلئے عبوری طور پر ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم اب بورڈ نے مستقل بنیادوں پر ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے، بھارتی ویمن ٹیم کی نامور بلے باز متھالی راج نے بھی پووار پر ورلڈ کپ کے دوران ناروا سلوک کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد پووار کی پوزیشن مزید خراب ہو گئی ہے اور انہوں نے ابھی تک کوچنگ کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری کیلئے ایڈہاک پینل تشکیل دیا ہے جس میں کیپل دیو، شانتھا رنگاسوارمی اور انشومان گائیک وڈ شامل ہیں۔ بی سی سی آئی کا کا کہنا ہے کہ ابھی تک بورڈ کو صرف ہرشل گبز، ناصر حسین اور منوج پرابھاکر کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 دسمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :