گوگل پلس کو طے شدہ شیڈول سے 4ماہ قبل ہی بند کرنے کااعلان

منگل 11 دسمبر 2018 23:17

گوگل پلس کو طے شدہ شیڈول سے 4ماہ قبل ہی بند کرنے کااعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) گوگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے مقابلے میں لانچ کی گئی اپنی سوشل میڈیا سروس گوگل پلس کو طے شدہ شیڈول سے 4 ماہ قبل ہی آئندہ برس اپریل میں بند کرنے کا اعلان کردیا، کیونکہ ایک بار پھر صارفین کا ڈیٹا متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کمپنی نے گوگل پلس سوشل میڈیا سروس کو آئندہ برس اگست کے بجائے چار ماہ قبل یعنی اپریل میں ہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس سال دوسری مرتبہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں، جہاں 52.5 ملین صارفین کا ڈیٹا متاثر ہوا ہے۔

تاہم گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، جس سے ثابت ہو کہ سافٹ ویئر کی خرابی سے کسی دوسری ایپ کو صارفین کے ڈیٹا یعنی نام، ای میل یا عمر وغیرہ کی معلومات تک رسائی ملی ہو۔گوگل کا فیس بک کے مقابلے میں لانچ کردہ گوگل پلس بند کرنے کا فیصلہواضح رہے کہ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو گوگل کے ڈیٹا چیکنگ عمل کے حوالے سے امریکی کانگریس کی جوڈیشری کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہے۔۔