Live Updates

پاکستان سے ہر سال 10 بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، صدر ڈاکٹر ندیم بھٹی

قوم کی غیر قانونی ترسیل سے ملک دشمن عناصر فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ صفوت خالد بیرون ملک مقیم پاکستان بینکنگ سیکٹر کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھجوایا کریں ۔ پروفیسر فیاض محمود

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 11 دسمبر 2018 21:07

پاکستان سے ہر سال 10 بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، صدر ڈاکٹر ندیم ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) سعودیہ کے شہر ریاض میں انصاف پروفیشنل فورم ریاض کے تحت سمینار منعقد کیا ۔ جس میں پاکستان کا مالی مستغبل اور منی لونڈنگ کے ایجنڈا پر بات ہوئی ۔ پاکستان کی موجودہ حکومت کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ملک کی امپورٹس زیادہ اورایکسپورٹس کم ہونے کی دجہ سے زرِمبادلہ میں شدید کمی ہو چکی ہے۔

اس بحرانی کیفیت میں ملک کو لانے میں یہاں ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسوں کا عمل داخل ہے وہاں پر ملک کے بااثرافراد کی جانب سے مسلسل زرِ مبادلہ کی غیر قانونی ترسیل ہ۔ان حالات میں ضروری ہے کہ غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں معاشی امور کی اگاہی کا عمل شروع کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے پروفیشنل فورم کے صدر جناب احمد ندیم بھٹی نے ایک سمینار کی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے فورم پر کینڈاکے معروف معیشت دان پروفیسر فیاض محمود نے بتایا کی غیر قانونی طور پر زرِمبادلہ کی ترسیل کرنے والے ممالک میں پاکستان نمایاں مقام رکھتا ہے۔انہوں نے کہا منی لانڈرنگ آہستہ آہستہ کسی بھی ملک کی معیشت کو دیمک کی طرح کمزور کر دیتی ہےاور انہوں نے واضح کیا کہ منی لانڈرنگ کرنے کے محرکات میں ٹیکس بچاناہوتا ہے غیرقانونی طریقوں سے کمائے گئے پیسے کو جھپانااور غیرقانونی رقومات کو قانونی بنانا ہےانہوں نے بتایا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے سب سے پہلے رقومات کو کسی غیر ملکی بنک میں رکھتے ہیں پھر رقوم نکال کر قانونی کاروباریا جائداد میں سرمایہ کاری کر دی جاتی ہے پروفیشنل فورم کے نائب صدر جناب صفوت خالد نے کہا کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں کی غیرذمہ داری منی لانڈرنگ کی فروغ کی بنیادی وجہ ہے۔

بنکوں کو رقم کی ترسیل کے نظام پر کڑی نظر رکھنا چاہیے اور انہوں نے کہا کہ اکثر غیر ملکی پھیرے بازNGOکوفنڈنگ اور فارن ایکسنچ کے ادارے بھی اس میں اپنا کردار ادا کرتے ہیںانہوںنے واضح کیا کہ معیشت کو مشکل سے نکالنے اور ازسرِنوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بیرون ممالک سے قرض حاصل کرنے کی بجائے سرمایہ کاری کے طریقے اختیار کرنے سےپاکستان کومستقبل اور پائیدار بنیادوں پر مالیاتی بحران پرقابو پانے میں مدد ملے گی انصاف پروفیشنل فورم کے فنانس سیکرٹری جناب احمرچوھدری نے اپنے خطاب میں جہاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا وہاں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ایکسپورٹرز ان حالات سے فائدہ اٹھاکراپنی ایکسپورٹس کودگناکردیںانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کی کوششوں کو سراہا جاناچاہیے انہوں نے جرمنی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کھلونوں کے کاروبار سے آغاز کیا اور اب بڑی گاڑیاںبنانے کی عالمی منڈی بن گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج دنیاکا سب سے زیادہ ٹریڈسرپلس رکھنے والا ملک دنیا کو43فیصد گاڑیاں فراہم کر رہا ہے پاکستان ایمبیسی کے نمائندہ جناب محمود لطیف نے کہا کہ غیر ممالک میں مقیم پاکستانی پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے واضح گیا کہ غیر ممالک میں مقیم پاکستانی سخت ترین حالات میں محنت کر کے 12 بلین ڈالر ہر سال پاکستان بھیجتے ہیں انہوں نے بتایا کہ دینا کہ وہ اقوام جنہوں نے معاشی میدان میں ترقی کی ہے وہاں چھوٹی چھوٹی صنعتوں نے بہت اہم کردارادا کیا ہے۔

اپنوں نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ترغیب دی کہ وہ مناسب تربیت حاصل کرکے اپنا کاروبار کرنا شروع کریں۔منی لانڈرنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب محمود لطیف صاحب نے کہا بعض صورتوں میں غیر سرکاری ذرائع سے ہی جانےوالا سرمایہ ملک دشمنوںکے ہاتھ لگ جاتا ہے۔پاکستان کی حکومت کی جانب سے ذرمبادلہ بھیجنے والوں کو جو فوائد دیئے جارہیں ہیںان کی موجودگی میں سب پاکستا نیوں کو بنیکنگ سیکٹر کے ذریعے اپنی رقوم پاکستان بھیجنا چاہیے اس احساس موضوع پر سیمینارکےانعقادپر جناب محمود لطیف صاحب نے انصاف پروفیشنل فورم کا شکریہ ادا کیااور تقریب سے جناب انجینیر رانا کاشف رضا پی ٹی آئی انفارمیشن سکرٹری یاض سعودی عرب اور جناب خرم خان نے بھی خطاب کیا۔

اعلیٰ کارگردگی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انجینیر رانا کاشف رضا پی ٹی آئی انفارمیشن سکرٹری یاض سعودی عرب اور خرم خان کا اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا پروفیشنل فورم کے سینئر نائب صدر جناب شکیل کیانی صاحب نے تمام مہانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات