Live Updates

پشاور،آئی جے ٹی کے زیر اہتمام پانچواں تعلیمی فیسٹیول شروع

منگل 11 دسمبر 2018 23:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام پانچواں تعلیمی میلے کا آغاز ہوگیا،جو تین دن تک جاری رہیگا۔ تعلیمی میلہ کے پہلے دن کا افتتاح خیبر میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر نوالایمان اور ناظم یونیورسٹی کیمپس اول شیرخان نے کیا۔فیسٹیول کے شروع میں سیرت النبی ?کوئز کا انعقاد کیا گیاجس میں ایک ہزار سے زائد طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

اسلام کوئز مقابلہ کے کامیاب ٹاپ 20 میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اسلامیہ کالج کے طالبعلم عباس نے پہلی پوزیشن ،دوسری پوزیشن یوای ٹی کے مطیع اللہ نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن پشاور یونیورسٹی کے فاطمہ اور اسلامیہ کالج کے عمران خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن ہولڈر 15000 ،دوسری پوزیشن ہولڈر 25000 اور پہلی پوزیشن ہولڈرکو 50000 روپے انعام دیاگیا۔

(جاری ہے)

سیرت النبی کوئز کے بعد اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دوست محمد نے سیرت النبی? کے موضوع پر گفتگو کی اور نبی کریم ?کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مہمان حصوصی خیبر میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر نوالایمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی میلے اور غیرنصابی سرگرمیاں طلبہ کے نشوونما اور تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور طلبہ کی پڑھائی میں دلچسپی پڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔انھوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ زندگی میں کامیابی ایمانداری اور جہدمسلسل سے ملتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات