عارضی قیام گاہوں کی خلاف ورزی کرنے پرچھ افراد کے خلاف مقدمات درج

منگل 11 دسمبر 2018 23:28

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) اوکا ڑہ عارضی قیام گاہوں کی خلاف ورزی کرنے پرچھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے دوران چیکنگ خان کالونی اوکاڑہ میں مالک مکان اطہراور کرایہ دار وقاص جبکہ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے دوران چیکنگ چک نمبر5/4Lمیں ایک مکان کے مالک یسیٰن اور کریہ دار عبدالحمید دوسری جگہ پرمکان کے مالک شکیل احمد اورکریہ دار شبیرحسین کے خلاف عارضی قیام گاہوں کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کرلئے ملزمان نے متعلقہ تھانوں میں عارضی قیام گاہوں کااندراج نہ کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :