کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے قبل ہنگامہ آرائی اوررکاوٹ کے معاملہ پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

غیر حاضر ایم پی اے زیب النساء،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 11 دسمبر 2018 23:32

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری سے قبل ہنگامہ آرائی اوررکاوٹ کے معاملہ پر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) لیگی راہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے قبل راولپنڈی میں ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی اور گرفتاری میں رکاوٹ کے معاملہ پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔منگل کے روز سول جج سمیرا عالمگیرنے تھانہ سٹی میں درج دو مقدمات سے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے کے تحت لیگی سنیٹر چوہدری تنویر،بیرسٹر دانیال چوہدری،مقبول احمد خان،شوکت بٹ سمیت 22 کارکن بری ہوئے۔

(جاری ہے)

بری ہونے والوں میں سابق ایم این اے ملک ابرار، سابق ایم پی ایز ملک افتخار، چوہدری سرفراز افضل،غیور بٹ بھی شاملِ ہیں۔ملزمان کی جانب سے دونوں مقدمات میں عدم ثبوت بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جبکہ غیر حاضر رکن پنجاب اسمبلی زیب النساء،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان،چئیرمین یونین کونسل شیخ ارشد،شیخ ارسلان سمیت6کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔پولیس کو غیر حاضر لیگی رہنماؤںکو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا گیا ہے ۔