ملک ریاض کے لیے مشکلات بڑھ گئیں

ایم ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاون کو دی جانے والی اراضی کی الاٹمنٹ سندھ حکومت نے کینسل کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 11 دسمبر 2018 21:43

ملک ریاض کے لیے مشکلات بڑھ گئیں
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :ایم ڈی  اے کی جانب سے بحریہ ٹاون کو دی جانے والی اراضی کی الاٹمنٹ سندھ حکومت نے کینسل کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک ریاض اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ان کے متعدد اسکینڈل اسوقت منظر عام پر آچکے ہیں جن میں سے ایک ایم ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاون کو دی جانے والی زمین کا اسکینڈل بھی شامل ہے۔

ملک ریاض پر الزام ہے کہ انہوں نے تھر میں موجود سینکڑوں کنال کم قیمت کی اراضی کو ایم ڈی اے کی کراچی والی زمین سے تبدیل کروا لیا تھا۔س حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی عامر متین کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نے کچھ عرصہ پہلے تھر میں 5 ہزار روپے فی کنال کے ریٹ پر زمین خریدی تھی جسےبعد میں انہوں نے سندھ سرکار کی ملی بھگت کے بعد کراچی میں این دی اے کی زمین سے تبدیل کروا لیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے اس تبدیلی کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔اس حوالے سے عدالت نے نیب کو بھی تحقیقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عامر متین کا کہنا تھا کہ این ڈی اے والی اراضی کی قیمت 19 سو ارب روپے ہے اور اسکی تبدیلی ایک بہت بڑا اسکینڈل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس پر نیب کاروائی کرتی ہے تو وزیر اعلیٰ سے لے کر متعدد سیاستدانوں سمیت بڑی تعداد میں سرکاری افسران اور اہلکار دھرے جاسکتے ہیں۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب غیر قانونی ثابت ہو چکا ہے تاہم اب اس چیز کا انتظار ہے کہ ملک ریاض اس پر کیا ڈیل کریں گے کیا وہ ہزار ارب دے کر جان چھڑائیں گے یا اس کیس میں مزید کیا ہو سکتا ہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اس ڈیل کو کینسل کر دیا گیا ہے۔ایم ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاون کی دی جانے والی زمین کی الاٹ منٹ سندھ حکومت کی جانب سے کینسل کر دی گئی ہے۔