عوام سے رابطہ ہر آنیوالے وقت میں مضبوط تر ہوگا ،کسی کو جائزکام میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ سے مختلف شہروں سے آئے لوگوں کی ملاقات،وزیراعلیٰ فرداً فرداً لوگوں کے پاس گئے، مسائل سنے
منگل 11 دسمبر 2018 23:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر مافیا کے خلاف لڑوں گا اور عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ میں نے اپنے اور عوام کے درمیان کسی کو حائل نہیں ہونے دیا۔ نیا پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے جس کی تعبیر کے لئے ہم جان لڑا دیں گے اور قوم کو ہمارے مثبت اقدامات سے جلد تبدیلی نظر آئے گی۔ لوگوں نے اس موقع پر وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے ہم آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔ ہم نے آپ جیسا وزیر اعلیٰ نہیں دیکھا جو دن رات عوام کے مسائل حل کرتا ہے۔ آپ نے اپنے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے ہیں۔ آپ عوام سے ہیں اور عوامی مسائل بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسا عوامی وزیراعلیٰ ہمہ وقت لوگوں کیلئے کام کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.