ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ ذاتی ہے، آل راؤنڈر محمد حفیظ

منگل 11 دسمبر 2018 23:37

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ ذاتی ہے، آل راؤنڈر محمد حفیظ
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ ذاتی ہے، اس کا پرفارمنس سے کوئی تعلق نہیں ،میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے جنوبی افریقہ کے دورہ میں فاسٹ باولرز کے ڈر سے ریٹائرمنٹ لی،اس بات میں ذرا بھر بھی صداقت نہیں ،انہوں نے کہاکہ وہ ماضی میں دنیائے کرکٹ کے خطرناک ترین باولرز کا سامنا کرچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :