پو لیس نے اشتہاری مجرمان کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں

منگل 11 دسمبر 2018 23:37

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن سید علی شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزنے اپنے زیرِ تحت علاقوں میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں،اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، منشیات فروشی، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث136ملزمان گرفتار کر لیے،ملزمان کے قبضہ سی17پسٹلز،02رائفل،01 خنجر اور102 گولیاں برآمدکی گئیں،ملزمان کے قبضہ سی240بوتلیں شراب اور05کلو سے زائد چرس برآمدکی گئی،مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قمار بازی پر لگی06 ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کر لی گئی، ون ویلنگ، پتنگ بازی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر32ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔