گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی میں پاکستانی معیشت میں کمزوریوں کے حل کے حوالے سے پالیسی سازی کے موضوع پر سیمینار

منگل 11 دسمبر 2018 23:37

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہورمیں محبوب الحق اکنامکس سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پاکستانی معیشت میں کمزوریوں کے حل کے حوالے سے پالیسی سازی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد۔

(جاری ہے)

نامور ماہرِ معاشیات ڈاکٹر وقار احمد نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر وقار احمد جو کہ سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے جوائنٹ ایگزیکٹوڈائریکٹر بھی ہیں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے ملاقات کی اور دونوں اداروں کے مابین تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :