پاکستان شدت کے ساتھ تاجکستان کی چہار ملکی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے ،ْمراد سعید
ر آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اجلاس میں تاجکستان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا ،ْ تاجک سفیر سے گفتگو
منگل 11 دسمبر 2018 23:41
(جاری ہے)
وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین رابطوں کے فقدان کا خاتمہ کیا جائے گا۔ تمام شعبوں میں خصوصاً سائنس و ٹیکنالوجی اور سیاحت کے میدان میں وسیع امکانات کے ساتھ تابناک مستقبل کی بنیاد کو استوار کیاجائے گا۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہے کہ تجارت اور اقتصادیات کیلئے وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی حاصل کی جائے۔سیاحت ہی مستقبل کی ترقی کا آئینہ دار ہے۔انہوں نے سفیر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ، تاجکستان روڈ ٹرانسپورٹ معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خواہاں ہے، حکومت پاکستان اس معاہدے کے قانونی طریقہ کار کے بارے میں تاجک حکومت کے جواب کے منتظر ہے تاکہ پاکستان بھی اس ضمن میں پیش قدمی کرسکے۔ قبل ازیں سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجکستان پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔معدنیات ،فروٹس،توانائی اور دیگر تجارتی شعبے میں وسیع امکانات موجودہیں۔تاجک ٹرانسپورٹر کراچی پورٹ تک رسائی چاہتے ہیں۔ انہیں ایف بی آر اور پاکستان کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے درمیان درپیش مسائل کا سامنا ہے جس کا ازالہ کیاجائے۔ افغانستان، تاجکستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی نیٹ ورک کو فروغ دے کر ہی مستقبل کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام آباد تا دوشنبے براہ راست پرواز کا آغاز کرے اس شارٹ روٹ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میںمزید اضافہ ہوگا اور عوام کے درمیان رابطے بڑھیں گے ،تجارت وسیاحت ترقی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں تک شاہراتی نیٹ ورک کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کرے ،تاکہ اقتصادی راہداری کے امکانات روشن ہوسکیں اور پاکستان ،تاجکستان ،افغانستان ایک گلستان کا روپ دھار سکیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.