یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف دائر سکریپ ریفرنس ریفرنس کی سماعت 20 دسمبر ملتوی

منگل 11 دسمبر 2018 23:41

یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف دائر سکریپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف دائر سکریپ ریفرنس ریفرنس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ اس موقع پر ملزم میاں خرم رسول کے عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب کی طرف سے بنک کے گواہ کوپیش کیا گیا۔ میاں خرم رسول کے وکیل ارشد تمریز نے جرح مکمل کی۔گواہ نے عدالت کو بتایا کہ میاں خرم رسول کی فرم کے اکاوئنٹس اسٹیٹ بنک کے قوانین کے مطابق کھولے گئے،اکاوئنٹ میں کسی قسم کی ٹرانزیکشن نہیں کی گئی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر باقی چار گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی۔