شریف برادران کی ملاقات کل بدھ کو ہوگی

ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے نیب کے خلاف تحٖفظات پر بات چیت ہو گی

منگل 11 دسمبر 2018 23:47

شریف برادران کی ملاقات کل  بدھ کو ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے منسٹرانکلیو میںان کی رہائش گاہ پرملاقات کریں گے سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب کو شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوا زشریف آج اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب کو شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس پر نیب نے ان کی درخوادت کو منظور کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت دے دی۔

نوا زشریف اور شہباز شریف کی ملاقات آج صبح ساڑھے دس بجے منسٹرانکلیو میں اپوزیشن لیڈر کی رہائش پر ہو گی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔ نوا ز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں شریف خاندان اور خواجہ برادران کے خلاف نیب کیسز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کے نیب کے خلاف تحٖفظات پر بات چیت ہو گی جبکہ مستقبل کی سیاسی حکمت علمی احتساب عدالت میں زیرسماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔