اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سندھ پولیس کے ساتھ مل کر کراچی میں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالر حیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ اوپن لیٹر پر گاڑیوں کے چلانے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے ساتھ مل کر ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کراچی کے اضلاع جنوب، سٹی، سینٹرل، ایسٹ، کورنگی اور ملیر میں محکمہ ایکسائز کے 7 افسران سندھ پولیس کے ساتھ مل کر مذکورہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور سندھ پولیس کے ساتھ مل کر تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :