سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد عرفان کا حلقہ پی کی30- کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

مانسہرہ۔ 11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سابق امیدوار قومی اسمبلی میاں محمد عرفان نے مشاورت مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر حلقہ پی کے 30- کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ایک جمہوری، ریاستی اور آئینی حق رکھتے ہیں، انشاء الله ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی برادری کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بطور امیدوار نامزد کیا ہے اور ان کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔

میاں محمد عرفان نے کہا کہ سیاست اور انتخابات میں میراث اور و دیت کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے، عوام سے ان کا آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ حق رائے دہی کا استعمال چھیننے والے کامیاب نہیں ہوں گے اور انشاء الله غریب کی فتح ہو گی اور جیت عوام کی ہو گی۔