ڈی جی آئی ایس پی آر نے حامد میر کا شکریہ ادا کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 00:03

ڈی جی آئی ایس پی آر نے حامد میر کا شکریہ ادا کردیا
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مثبت کوریج کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر حامد میر کی وضاحت کا شکریہ ادا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا کے پاس اس وقت جو طاقت ہے وہ کسی بھی ریاستی کے ادارے کے پاس نہیں ہے اس لئیے میڈیا کو چاہیے کہ وہ مثبت رپورٹنگ کرے۔

میں یہ نہیں کہتا کہ میڈیا منفی نہ دیکھائے لیکن میڈیا کو چاہیے کہ مثبت بھی دکھائے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اس وقت بہت سی مثبت چیزیں ہورہی ہیں ان پر روشنی ڈالیں۔آپ رائے عامہ بنانے والے ہیں ۔میں آپ کو بتاوں کہ آپ زیادہ نہیں صرف 6 ماہ مثبت رپورٹنگ کر کے دیکھیں آپکو خود ہی 6 ماہ بعد اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی مثبت رپورٹنگ سے ملک کہاں کا کہاں چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس بیان کے بعد کچھ لوگوں نے خوب بیانات دئیے یہاں تک کہ صحافیوں کو طعنہ دیا گیا کہ آپ لوگوں کو اوپر سے آرڈر آئے ہیں کہ سب اچھا دکھایا جائے۔ایسی ہی بات جب معروف صحافی حامد میر کو کی گئی تو انہوں نے اس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا مذکورہ بیان چلا دیا اور کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ نہیں کہا کہ منفی نہ دکھائیں بلکہ یہ کہا کہ زیادہ سے زیادہ مثبت دکھائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے حامد میر کے پروگرام کے اس حصے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔
انکا کہنا تھا کہ حامد میر آپکا شکریہ۔مثبت چیزوں کو منفی بنانے کے لیے بھی مہارت چاہیے ہوتی ہے۔ایک شخص بیک وقت مثبت زندگی اور منفی دماغ ایک ساتھ نہیں رکھ سکتا۔