Live Updates

سکھ کمیونٹی بھی وزیراعظم عمران خان کی گرویدہ نکلی

عمران خان بڑے لیڈر ہیں،، ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں،سکھ تجزیہ کار امرجیت سنگھ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 12 دسمبر 2018 00:21

سکھ کمیونٹی بھی وزیراعظم عمران خان کی گرویدہ نکلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 دسمبر 2018ء ) :وزیر اعظم عمران خان نے سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئیے۔سکھ کمیونٹی کے تجزیہ کار امرجیت سنگھ نے وزیراعظم عمران خان کو بہادر لیڈر قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔کرتار پور بارڈر کھولے جانے کے بعد سرحد کے دونوں طرف رہنے والے سکھوں کے دل جیت لئیے ہیں۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سکھ تجزیہ نگار امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان بڑے لیڈر ہیں،، ڈرتے ہیں نہ جھکتے ہیں۔ عمران خان نے تین ماہ میں وہی کیا جو انھیں ملکی مفاد میں ٹھیک لگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی خارجہ پالیسی پر سب مطمئن و خوش ہیں۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کے اقدامات کے باعثچ سکھ برادری بھی عمران خان کی خارجہ پالیسیوں کے گیت گانے لگی۔ سکھ تجزیہ نگار امرجیت سنگھ نے وزیراعظم کی پالیسیوں کو درست قرار دیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے جب نفرت انگیز ٹویٹس کی گئیں تو عمران خان نے ٹرمپ کو دلیل کیساتھ زبردست جوابات دیئے جو قابل ستائش ہیں۔

امرجیت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ موجودہ وزیراعظم پاکستان کے پہلے رہنماؤں کی طرح احساس کمتری کا شکار نہیں جو مغربی ممالک میں جاکر ان کےآگے سر جھکا دیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مغربی ممالک کے دوروں کی بجائے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے دوست ممالک کے دورے کیے۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے عمران خان کے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو کی بھی خوب تعریف کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات